19 مارچ 2014 - 20:30
بحرینی بادشاہ کا دورہ پاکستان، مقتدر حلقوں میں تشویش کی لہر

پاکستان کے سیاسی حلقوں نے بحرین کے پادشاہ کے دورۂ پاکستان کے موقع پر دو جانبہ سیکیورٹی قراردادوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: بحرین کے بادشاہ نے پاکستان کے حکام کے ساتھ مختلف شعبوں کی قراردادوں پر دستخط کیئے ہیں۔ بحرین کے بادشاہ شیخ حمدبن عیسی آل خلیفہ گذشتہ روز ایک سیاسی و اقتصادی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ بحرین کے بادشاہ کا یہ دورہ گذشتہ چالیس برسوں میں کسی بھی بحرین کے امیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس دورے میں مختلف شعبوں میں چھ قراردادوں پر دستخط ہوئے جن میں سیکیورٹی کے حوالے سے بھی دوجانبہ قرار دادوں پر دستخط ہوئے ، بحرین کی موجودہ کشیدہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے سیاسی حلقوں نے ان قراردادوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ بحرین میں کسی بھی صورت میں پاکستانی ریٹائرڈ فوجیوں کو نہیں بھیجا جائے کیوں کہ ایسا کرنے کی صورت میں ملک کی سالمیت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔......./169